عوامی تحریک نے جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا۔ راہنماء عوامی تحریک

بھکر کے عوام نے عوامی تحریک کے حق میں فیصلہ دے دیا، ڈاکٹر طاہر القادری غریب کی امید ہیں
‎25نومبر کے دھرنے میں ہزاروں عوام شریک ہونگے، ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال

لاہور (23 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر راہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈا پور اور بشارت جسپال نے بھکر کے جلسہ کو جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکر کے عوام نے پاکستان عوامی تحریک کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ عوامی تحریک کا ٹکٹ ہولڈر نذر عباس کہاوڑ ریکارڈ برتری سے جیتے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری غریب اور استحصال کا شکا ر عوام کی امید ہیں۔ 25نومبر کے بھکر کے دھرنا میں ہزاروں عوام شرکت کریں گے اور گلے سڑے نظام کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔ راہنماؤں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان اور اسکے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور عوام بھی سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری ہی وہ واحد قومی لیڈر ہیں جن کی نا صرف چاروں صوبوں میں ایک خاص پہچان ہے بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں وہ انہیں نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان دہشت گرد ملک نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ملک ہے۔ اب وہ پاکستان کے غریب عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے انقلابی منشور اور انتخابی سیاست کا آغاز جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع بھکر سے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top