پاکستان چند جاگیرداروں اور لٹیروں کے قبضے میں آگیا ہے: طاہرالقادری

ڈاکٹرطاہر القادری دلے والا دھرنے میں پہنچ گئے، کہتے ہیں پاکستان چند جاگیرداروں اور لٹیروں کے قبضے میں آ گیا ہے۔ علالت کے باوجود دھرنے میں شریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھکر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چند جاگیرداروں اور لٹیروں کے قبضے میں آگیا ہے، انیس سو ستر میں بھٹو نے غریبوں کی آواز بلند کی اور غریبوں کو شعور دیا۔ وہ بھی غریبوں اور کسانوں کو بولنا سکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں غریب عوام کا کوئی حق نہیں رہا، یہ جنگ امیر اور غریب کی جنگ ہے، ملک پر عوام کے اقتدار کے بجائے چند جاگیرداروں اور لٹیروں کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اصل حاکم غریب لوگ ہیں جن کی کوئی فکر نہیں کرتا۔

ذرائع: اب تک نیوز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top