پاکستان میں ہر سال 5 ہزار خواتین تشدد کر کے ہلاک کر دی جاتی ہیں: پاکستان عوامی تحریک

خواتین کو ملازمتوں میں 15 فیصد کوٹہ دینے کا اعلان کرنے والے بتائیں کابینہ میں خواتین کو کیوں نہیں دیا
پاکستان عوامی تحریک اقتدار میں آ کر خواتین کا استحصال بند کروائے گی، مرکزی صدر راضیہ نوید

پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے خواتین پر تشدد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد خواتین تشدد کر کے ہلاک کر دی جاتی ہیں۔ پنجاب میں رواں سال جہیز کم لانے پر سوا دو سو خواتین کو تشدد کر کے مار دیا گیا۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم ہوتے ہیں، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے نام پر قوانین تو بن جاتے ہیں مگر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ مخصوص تھانہ کلچر کے باعث ظلم کا شکار خواتین انصاف کیلئے تھانوں اور عدالتوں کا رخ کرتے ہوئے ڈرتی ہیں، حکمرانوں کے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے تمام دعوے اخباری بیانات کی حد تک محدود رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے 10 نکاتی انقلابی ایجنڈے میں خواتین کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ عوامی تحریک بر سر اقتدار آ کر خواتین کو باعزت طریقے سے گھر کی دہلیز پر روزگار مہیا کرے گی، انہیں پاؤں پر کھڑا کرے گی اور ان کی محتاجی دور کرے گی تا کہ کسی کو ان کے استحصال کی جرات نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ملازمتوں میں 15 فیصد کوٹہ دینے والے حکمران بتائیں کہ کابینہ میں اراکین اسمبلی خواتین کو 15 فیصد کوٹہ کیوں نہیں دیا؟

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top