‏حمزہ شہباز کو یا تو اردو نہیں آتی یا پھر اس نے کانوں میں روئی ٹھونس رکھی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے معاملے میں دیت نہیں قصاص لیا جائے گا

‏پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو یا تو اردو نہیں آتی یا پھر اس نے کانوں میں روئی ٹھونس رکھی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے معاملے میں دیت نہیں قصاص لیا جائے گا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم ہونے والے معزز ججز کے بارے میں توہین آمیز بلکہ جو شرمناک الفاظ استعمال کئے اس پر عدلیہ کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔ یہ کہنا کہ جج نے بلا سوچے سمجھے لکھ دیا کہ ہمارا ارادہ قتل و غارت گری کا تھا توہین آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اور شخص چھوٹی سی بات کرے تو توہین عدالت لگ جاتی ہے، جبکہ شریف خاندان جس نے کبھی عدلیہ اور قانون کا احترام نہیں کیا جو مرضی کہتے پھریں نوٹس نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ دوہرا نظام اور قانون نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے بڑے عدالتوں اور ججوں کو نہیں مانتے تو اس کے چھوٹے کیسے عدلیہ اور قانون کا احترام کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top