ڈاکٹر طاہرالقادری کا عمران خان سے اظہار یکجہتی، کارکن کی شہادت پر افسوس

کارکنوں، عہدیداروں کو آج تحریک انصاف کے یوم سوگ میں بھر پور شرکت کی ہدایت
سربراہ عوامی تحریک کی آج سینٹ لیوک ہسپتال ہیوسٹن میں انجیو گرافی ہو گی، ترجمان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک انصاف کے کارکن کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ اس موقع پر میں عمران خان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں اور عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آج ملک بھر میں تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کئے گئے یوم سوگ میں بھر پور طریقے سے شریک ہوں۔ انہوں نے گذشتہ روز ہیوسٹن کے سینٹ لیوک ہسپتال سے اپنے میڈیا ایڈوائزر محمد نور اللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے پھر ظلم کیا، انکے نزدیک انسانی جان کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دن سے انکے سروں پر خون سوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ تعالیٰ بہت جلد اپنی عوام اور کارکنان کے درمیان ہونگا اور ظلم کے خلاف انقلاب کی جدوجہد کو تیز تر کروں گا۔ ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کا گذشتہ روز طبی معائنہ کیا گیا آج بروز منگل انکی انجیو گرافی ہو گی، قوم، کارکنان انکی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top