سجادہ نشین اجمیر شریف سید سرور چشتی کی کراچی آمد، جامع مسجد رحمانیہ میں نماز جمعہ ادا کریں گے

سجادہ نشین اجمیر شریف سید سرور چشتی کراچی پہنچ گئے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، وہ 12 دسمبر کو تحریک منہاج القرآن سندھ کی مرکزی جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں نماز جمعہ ادا کرینگے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گنبد خضرا کے ماڈل کا افتتاح کریں گے، بعد ازاں تحریک منہاج القرآن سندھ کے سر پرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کی جانب سے انکے اعزاز میں منہاج القرآن کانفرنس ہال میں ظہرانہ دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top