ڈاکٹر طاہرالقادری کی انجیو گرافی ہوگئی، Ejection Fraction کی تکلیف بدستور قائم
ڈاکٹرز کی طرف سے آرام اور علاج جاری رکھنے کی تاکید
لاہور (11 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی انجیو گرافی گزشتہ روز یو ایس اے ہیوسٹن میں سینٹ لیوک ہسپتال میں ہوئی، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ترجمان کے مطابق انکی Ejection fraction کی تکلیف بدستور قائم ہے اور سربراہ عوامی تحریک زیر علاج رہیں گے، ڈاکٹرز کا نیا پینل بھی انکا طبی معائنہ کرے گا، انکے مزید ٹیسٹ ہونگے۔ ڈاکٹر زکے مطابق سربراہ عوامی تحریک ابھی معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، انہیں مکمل آرام اور علاج کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ز کے مطابق بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور Ejection Fractionٹھیک کرنے کیلئے ادویات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے جسکا فیصلہ مزید ٹیسٹ رپورٹس کے آنے کے بعد ہوگا۔
تبصرہ