غریب فاقوں سے خودکشیاں اور وزیرِ اعظم موٹروے کے افتتاح کر رہے ہیں

حکمران بتائیں گروی رکھنے کے علاوہ موٹرویز کے کیا فوائد ہیں؟ عوامی تحریک
17 دسمبر سے شروع ہونے والا احتجاج حکمرانوں کے چاروں طبق روشن کردے گا

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری اور سینیئر رہنما لاہور غلام فرید نے کہا کہ غریب فاقوں سے خودکشیاں اور وزیرِ اعظم موٹروے کے افتتاح کر رہے ہیں۔ آج بھی کروڑوں پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے موٹروے کو دیکھا تک نہیں۔ حکمرانوں کی ترجیحات اور پاکستان کے عوام کی ضروریات میں کوئی مطابقت نہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر 17دسمبر سے شروع ہونے والے احتجاج سے حکمرانوں کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ 17دسمبر سے شروع ہونے والے احتجاج میں ہزاروں کارکن اور عوام احتجاج میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے اور ہم انصاف کے لیے مجبوراً سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ ہم ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہمارے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کی خاطر لڑتے لڑتے جان دینے کا سبق اور تربیت دی ہے۔ ہمارا قائد بھی جرآت مند اور نڈر ہے اور اس کے کارکن بھی بیباک اور جرآت مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا پڑے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top