ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے سڈنی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت

ہیوسٹن () 15دسمبر 2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آسٹریلیا سڈنی میں مسلح شخص کی طرف سے بے گناہ افراد کو یرغمال بنانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابل برداشت جرم قرار دیا ہے اور کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک، مذہب اور معاشرہ میں ایسی بربریت، غیرانسانی اور غیراخلاقی حرکت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاسی مذہبی رہنماؤں و سکالرز کو ایسے انسانیت دشمن واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایسی درندگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top