نارنگ منڈی: منہاج القرآن لائبریری کی افتتاحی تقریب، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت

تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادرری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، خطابات کی آڈیو، ویڈیو CDs اور DVs سے استفادہ کیلئے منہاج لائبریری کا قیام ایک احسن اقدام ہے، جس سے ہر شخص اسلام کے روشن مذہب سے مستفید ہو کر اپنے مسائل کا حل عصر حاضر کے جدید تقاضوں سےحاصل کر لے گا۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top