دولتالہ: سانحہ پشاور انسانی تاریخ کا انتہائی دلخراش اور المناک واقعہ ہے: چوہدری محمد اسحاق

تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے ناظم چوہدری محمد اسحاق نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ پشاور انسانی تاریخ کا انتہائی دلخراش اور المناک واقعہ ہے، جس نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے، سو سے زائد ماؤں کی گود پلک جھپکتے ہی اجڑ گئی، ایسے گھناؤنے اور سفاک دہشت گردوں اور ظالم درندوں کو کیفر کردار تک ہر صورت پہنچایا جائے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ایسے سفاکانہ جرائم کی پر زور مذمت کرتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top