لاہور: سانحہ پشاور، عوامی تحریک خواتین ونگ کی طرف سے شمعیں روشن کی گئیں‎

دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔ راضیہ نوید
پی اے ٹی اور منہاج القرآن کی طرف سے قرآن خوانی کا اہتمام، سینکڑوں کارکنان کی شرکت‎

لاہور (17 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی صدر راضیہ نوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکمران جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور دوہرے معیار ترک کر دیں۔ حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی وجہ سے دہشت گرد گلیوں، بازاروں سے ہوتے ہوئے بچوں کے سکولوں تک آن پہنچے ہیں۔ حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے تو چوڑیاں اور دوپٹے لے کر گھر بیٹھ جائیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ فوج تحفظ کی علامت ہے اور حکمران شرمندگی کی۔ خواتین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ نعرے درج تھے ’’پاکستان کی زمین دہشت گردوں پر تنگ کر دیں گے‘‘ دریں اثناء قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے تمام تنظیموں کو تین دن تک قرآن خوانی کی ہدایت کی گئی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جامع مسجد منہاج القرآن میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مشترکہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جو مزید دو روز جاری رہے گا، قرآن خوانی میں مفتی عبد القیوم ہزاروی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، عدنان جاوید، احمد نواز انجم، طیب ضیاء، نوشیرواں اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

اسلام آباد

سیالکوٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top