بین المذاہب رواداری کے فروغ سے ہی دنیا میں امن قائم ہو گا: سہیل احمد رضا
نئے سال کو عالمی امن کے قیام کیلئے مختص کیا جائے اور مذہب کی
امن و محبت پر مبنی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے
عالمی امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ مذاہب کے مابین رواداری اور برداشت کے کلچر کو
فروغ دیا جائے
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی مسیحی رہنماؤں
سے ملاقات
لاہور (29 دسمبر 2014) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ مختلف تقاریب میں شرکت کی اور مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کی جن میں آرچ بشپ آف لاہور بشپ سبسٹین فرانسس شا، بشپ آف لاہور بشپ عرفان جمیل کے علاوہ کرسچین سالویشن آرمی کے ٹریٹوریل ہیڈ کوارٹر میں منعقد اہم تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مسیحی برادری کو نئے سال کی مبارکباد دی اور ٹیریٹوریل کمانڈر کرنل آٹیورٹیلفر، کرنل واشگنٹن ڈینئیل، میجر سلیم یوسف کو کرسمس کا کیک گفٹ کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ مذاہب کے مابین رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے اور احترام انسانیت کو معاشرتی سطح پر عام کیا جائے، نئے سال کو عالمی امن کے قیام کیلئے مختص کیا جائے اور مذہب کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔ یہ ملک 19 کروڑ پاکستانیوں کیلئے مقدس سر زمین ہے اور سب کا دکھ درد سانجھا ہے، پاکستان میں غیر مسلموں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پوری قوم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تجدید عہد کرے، آنے والے سالوں میں پاکستان جنوبی ایشیاء کا مضبوط اور خوشحال ملک بن کر ابھرے گا، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔
تبصرہ