پاکپتن شریف: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

پاکپتن شریف کے گاؤں چک 20 ایس پی میں منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے ضلعی ناظم میاں ثناء اللہ سکھیرا کر رہے تھے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آئی، ناک کان گلہ، آرتھو پیڈک، جنرل فزیشن، جگر و معدہ، چلڈرن اور دیگر امراض کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔ میڈیکل کیمپ کی تشہیر پہلے ہی سے پمفلٹ، بینرز اور گاڑیوں پر اعلانات کے ذریعے کی گئی تھی۔ کیمپ میں دو سو (200) سے زائد خواتین و حضرات کے مفت چیک اپ کیے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

کیمپ پر مریضوں کی فری بلڈ گروپنگ بھی کی گئی۔ منہاج ویلفئر فاﺅنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپ کا علاقہ کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کیا۔ اس موقع پر میاں ثناءاللہ سکھیرا نے کہا کہ ہم اللہ کی رضا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرتے رہیں گے کیونکہ یہی اسلام کا اصل مقصود ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top