عابد حسین استوری کو پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستان کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

لاہور (01 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عابد حسین استوری کو عوامی تحریک گلگت بلتستان کا کوارڈینیٹر مقرر کیا ہے، اس حوالے سے گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، عابد حسین استوری کو گلگت بلتستان کا کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں احمد نواز انجم، ساجد بھٹی، جواد حامد، حافظ غلام فرید نے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عابد حسین استوری عوامی تحریک کی تنظیمی مضبوطی اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے فلسفہ انقلاب اور عوام کے آئینی حقوق کی بحالی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد میں اپنا فعال کردار ادا کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top