دولتالہ: عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں جلوس کا انعقاد

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف، بھنگالی کھینگر، ڈھوک قاسم علی، موہڑہ ہدایت کے زیراہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کی سرپرستی الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کی۔ اس موقع پر پیر سید فضل حسین شاہ، قاضی شفیق الرحمن خطیب جامع مسجد مخدوم عباس اور چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے شرکت کی۔ جلوس گاؤں کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا روضہ مبارک پر اختتام پذیر ہوا، جہاں پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے جلوس کا استقبال کیا۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے موقع پر بھنگالی شریف کے تمام گاؤں کو انتہائی دیدہ زیب رنگ برنگی جھنڈیوں، خوبصورت جھنڈوں،گلدستوں اور قمقوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔ جلوس کے تمام راستوں میں حضور نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر درود وسلام کے گجرے، نعتوں کے نذرانے، سلاموں کے تحفے اور عقیدت کے پھول نچھاورکئے جاتے رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top