اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد النبی (ص) کانفرنس

دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا جبکہ ملک بھر کے نامور علماء مشائخ سمیت دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد میں بھی میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top