تعلیمی اداروں کو بند کرنا شر پسندعناصر کے مقاصد کی تکمیل ہے : طاہرالقادری

ہیوسٹن: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر بند کرنا دہشت گردوں کے مقاصد کی تکمیل ہے۔ ہیوسٹن سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنا کوئی دانش مندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تعلیم کے نام پر کھربوں روپے کی رقم خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع: روزنامہ پاکستان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top