ڈاکٹر طاہرالقادری نے توقیر شاہ کی تقرری سے متعلق اڑھائی ماہ قبل انکشاف کر دیا تھا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اس اہم کردار کو خصوصی خدمت انجام دینے پر بطور انعام نوازا گیا
فیصلے پر چپ نہیں رہیں گے، ردعمل کیلئے پارٹی کا اجلاس آج بلا لیا ہے، ڈاکٹر رحیق عباسی

لاہور (09 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے ڈاکٹر توقیر شاہ کو ڈبلیو ٹی او کا سفیر مقرر کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اوراس فیصلے کو نظر انداز نہ کرتے ہوئے ردعمل کیلئے پارٹی کا اہم اجلاس آج اہم اجلاس دوپہر2بجے بلا لیا گیا ہے۔ مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 20 نومبر 2014 کو سرکاری لیٹر میڈیا کو دکھا کر اس تقرری کا اڑھائی ماہ پہلے ہی انکشاف کر دیا تھا کہ زیر تربیت ڈاکٹر توقیر شاہ کو ڈبلیو ٹی او کا سفیر بنایا جا رہا ہے، اور اسے سفیر بنانے کی واحد وجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خصوصی خدمات انجام دینا ہے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار کو صرف اور صرف ماڈل ٹاؤن کی خونریزی کی نگرانی کرنے پر بطور انعام نوازا گیا ہے۔ بے گناہ انسانوں کے قاتل جنھیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا انہیں نواز حکومت دونوں ہاتھوں سے نواز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو ڈر تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اس اہم کردار کا منہ بند نہ کیا گیا تو وہ اہم راز اگل سکتا ہے اس لئے اسے تجربہ اور اہلیت نہ رکھنے کے باوجود ایک اہم عہدہ سے نوازا گیا، ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ایوان وزیر اعظم اور ایوان وزیر اعلیٰ کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتا رہا، اس واقعہ پر شدید احتجاج کریں گے، اس حوالے سے آج دوپہر 2 بجے پارٹی کی اہم میٹنگ بلا لی ہے ۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top