دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کی سفارشات پر عمل کریں: صدر عوامی تحریک ویمن لیگ

پاکستان حالت جنگ میں ہے، حکمران خاندان بھی جرات دکھائے

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنے بچے سکول بھیجنے چاہییں، پاکستان حالت جنگ میں ہے، حکمران خاندان جرات دکھائے، صرف اپنے بچوں کی جان کی سلامتی چاہنے والے یہی رویہ قوم کے ہر بچے کیلئے اپناتے تو ہمیں سانحہ پشاور کی خونریزی نہ دیکھنا پڑتی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی سفارشات پر عمل کرے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں راضیہ نوید نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں سیاسی سکیموں کو فی الحال روک دیں اور قومی وسائل تعلیمی اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے پر صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ قوم کو جواب دے کہ پاکستان پر گزشتہ 40 سال سے حکومت کرنے والی یہ جماعتیں تعلیمی اداروں کو چار دیواری بھی مکمل کیوں نہیں کراو سکیں؟ انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ اگر کسی سکول یا بچے کو نقصان پہنچا تو قوم حکمرانوں کا گریبان سے پکڑے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top