خاتون پولیو ورکر پر تشدد کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ راضیہ نوید

لاہور(16 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے ننکانہ میں خاتون پولیو ورکر پر تشدد کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس بات کی تحقیق کی جائے کہ اس اہلکار کا کس دہشت گرد تنظیم سے تعلق ہے اور یہ پولیس میں کس کی سفارش سے بھرتی ہوا۔ راضیہ نوید نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے کرنا کالعدم دہشت گرد گروپوں کا طریقہ واردات ہے اور پنجاب پولیس میں دہشت گردوں کی موجودگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top