رپورٹ درس عرفان القرآن نورپور

مورخہ: 29 اگست 2006ء
تحریک منہاج القرآن نورپور (سب تحصیل پاکپتن شریف) کے زیراہتمام مؤرخہ 29 اگست 2006ء بروز منگل جامع مسجد نور میں ماہانہ درس عرفان القرآن کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت جناب علامہ غلام مرتضیٰ علوی صاحب نے سورہ الحجرات کی آیت مقدسہ کی روشنی میں وجد آفریں درس قرآن دیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد جناب ڈاکٹر محمد رفیق یاسر ناظم تحریک منہاج القرآن نورپور نے خطبہ استقبالیہ دیا اور تقریب میں 500 سے زائد مرد و خواتیں نے شرکت کی۔ مسجد کے دوسرے ہال میں کلوز سرکٹ کی ذریعے خواتین بھی پروگرام میں شریک تھیں۔

نورپور کا ماہانہ درس عرفان القرآن ایک مثالی پروگرام ہے، ایک قصبہ ہونے کے باوجود نہایت منظم، پروقار اور بھرپور اجتماع ہوتا ہے۔ جناب علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے سورۃ الحجرات کی آیت کریمہ پر درس دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو خبروں کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔ آیت کی روشنی میں انہوں نے کہا کہ آج بھی یہ آیت کریمہ ہمارے لئے زندگی کے ہر پہلو میں تحقیق کرنے کا درس دے رہی ہے جبکہ ہم نے تحقیق کا دامن اس قدر چھوڑ رکھا ہے کہ آج ہم جس دین پر عمل کر رہے ہیں اس کی بنیاد قرآن و حدیث کی بجائے قصے کہانیاں ہیں۔ ہمارا رائج تصوف اولیاء کرام کی کرامات کے قصوں پر مشتمل ہے۔ ہمارے پاس تو صریحاً دین اسلام کی روح کے خلاف بھی روایات رواج پا چکی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن دروس عرفان القرآن مہم کے ذریعے عوام الناس میں عقیدے کی اصلاح اور عوام کا قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

تقریب میں تحریک منہاج القرآن نورپور کے جملہ عہدیداران منہاج یوتھ لیگ اور ویمن لیگ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top