جودالہ: ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام گاؤں جودالہ میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت محترمہ پروین اور محترمہ آمنہ بٹ نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں محترمہ عائشہ قادری نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر محترمہ عائشہ قادری نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر اﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ ہر سال 12 ربیع الاول کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم میلاد مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منا کر اپنے ایمان کی تازگی کا سامان فراہم کرتی ہے۔ محفل کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top