2014 میں ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث سعودی عرب نہ جا سکے، ڈاکٹر رحیق عباسی‎

ڈاکٹر طاہرالقادری زیر علاج، اہم ٹیسٹ ہونا باقی ہیں، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک

لاہور (20 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک 2014 میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث سعودی عرب نہ جا سکے، وہ تاحال زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر ز کی طرف سے انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں تاہم ان کی خواہش تھی کہ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں اور کچھ دن روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بعض اہم ٹیسٹ ہونا باقی ہیں اور وہ تاحال زیر علاج ہیں، سعودی عرب میں کچھ دن گزار کر وہ امریکہ جائیں گے جہاں ان کا تفصیلی چیک اپ ہو گا اور ڈاکٹر ادویات اور ان کی صحت کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top