صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر کوٹ مٹھن میں 27 جنوری کو قومی امن کانفرنس ہوگی

تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری خصوصی خطاب کریں گے
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 28 جنوری سے جنوبی پنجاب کا 7 روزہ تنظیمی دورہ کریں گے

لاہور (25 جنوری 2015) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر کوٹ مٹھن میں 27 جنوری کو قومی امن کانفرنس ہوگی۔ دربار عالیہ کوٹ مٹھن پر ہونے والی اس اہم قومی امن کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی و دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔ قومی امن کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ کریں گے۔

کانفرنس میں اہم سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے مشائخ عظام اور جید علمائے کرام بھی شرکت کریں گے۔ قومی امن کانفرنس کے اختتامی سیشن میں سانحہ پشاور کے شہداء اور ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ دریں اثنا 28 جنوری سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی جنوبی پنجاب کا 7 روزہ تنظیمی دورہ کریں گے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے دورے میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، خان پور، ڈیرہ اللہ یار اور بھکر میں اہم ورکرز کنونشنز سے خطابات بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top