آسٹریا: خواجہ محمد نسیم کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

منہاج القرآن آسٹریا اور منہاج یوتھ لیگ آسٹریا نے پاکستان عوامی تحریک کے سرپرست شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا کے بانی معروف سماجی شخصیت الحاج محمد خواجہ محمد نسیم کو پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کا صدر نامزد کرنے کی خوشی میں 24 جنوری بروز ہفتہ شام ڈسڑکٹ کینٹ ریسٹورنٹ میں ایک پُروقارعشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، مذہبی، تاجر برادری اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

عشائیہ تقریب میں پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان، پی سی سی کے سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، کشمیر کلچر آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ، پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ، نائب صدر علی شرافت، پی ٹی آئی آسٹریا کے حاجی بابر فہیم، حاجی ناصر راٹھور، حاجی عابد ملک، الطاف جمال، حاجی اسلم ملتانی، العصر اسلامک سنٹر ویانا کے مظہر عباس جعفری، جیو نیوز جنگ و جذبہ آسٹریا نمائندہ محمد اکرم باجوہ، معروف شاعر غلام مصطفی نعیمی و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز زاہد غنی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی نعیم رضا قادری نے ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو عشائیہ میں خوش آمدید کہا اور خواجہ محمد نسیم کو پاکستان عوامی تحریک کے سرپرست شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے اُن کی منہاج القرآن کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کا صدر نامزد کرنے پر مبارک باد پیش کی اورکہا کہ آج منہاج القرآن ویانا میں جس مقام پر ہے خواجہ محمد نسیم کا بہت بڑا کردار ہے۔

منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتما م سالانہ میلاد کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تعاون کرنے اور کانفرنس کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کرنے پر جن شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لئے سند حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دیئے گے اُن میں ندیم خان، حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، چودھری محمد نواز وڑائچ، علی شرافت، حاجی بابر فہیم، حاجی ناصر راٹھو، الطاف جمال، حاجی اسلم ملتانی، محمد اکرم باجوہ، کاشف علی شامل تھے۔ پاکستانی کمیونٹی کے خواجہ منظوراحمد، حاجی غلام مصطفی بلوچ، حاجی بابر فہیم، مظہر عباس جعفری ودیگر نے مختصر خطاب میں محمد خواجہ محمد نسیم کو پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کا صدر بننے پر مبارک باد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف نے بڑی سکرین پر منہاج القرآن آسٹریا کی سابقہ کارکردگی اور مستقبل کے پروگراموں پر بڑی تفصیل سے حاضرین شرکاء کو بریفنگ دی جس کو حاضرین شرکاء نے بے حد سراہا۔

عشائیہ کے اختتام پرنامزد صدر الحاج محمد خواجہ محمد نسیم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ایک فیملیز کی طرح ہیں سب سے پہلے پاکستان بعد میں سیاست اور آپ لوگوں کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے تعاون کی یقین دہانیاں کرائی ہیں اور مجھ پر جو بھاری ذمہ داری ڈالی گی ہے میں اپنی طرف سے پورا اُترنے کی پوری کوشش کروں گا۔عشائیہ کے اختتام پر فرداً فرداً حاضرین نے نو نامزد صدر الحاج محمد خواجہ محمد نسیم کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top