ڈسکہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام انجینئر محمد رفیق نجم کی زیر قیادت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں تحصیل بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز امپیریل میرج ہال ڈسکہ سے ہوا۔ ریلی میں شریک ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نعروں سے اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد اسلم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدبخت لوگوں نے اس نبی کی شان میں گستاخی کی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف توہین آمیز خاکے سامراج کی ایک گھناؤنی سازش ہے، جس سے عالم اسلام کو نہ صرف خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا مقصود ہے بلکہ عالمی امن کو بھی تباہ و برباد کرنے کی ناپاک جسارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے بنانے والے عالمی امن کے دشمن اور عصر حاضر کے دہشت گرد ہیں۔ ریلی میں منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے بھی پھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top