اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھیں، وزیر اعظم معلومات درست کریں: راضیہ نوید

کاش کوئی سینئر صحافی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دینے کے بارے میں بھی سوال کرتا؟
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچا، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ

لاہور (31 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم اپنی معلومات درست کریں اور 30 جنوری کے دن وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کا مطالعہ کریں جس کے مطابق دالوں، مرچ مصالحے، سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکن خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی میڈیا ٹاک میں شریک صحافیوں نے کم و بیش ہر موضوع پر سوالات کیے کاش کوئی جرات مند سینئر صحافی وزیر اعظم سے یہ سوال بھی کرتا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف کب ملے گا؟ راضیہ نوید نے کہا کہ وزیر اعظم نے قومی میڈیا کے روبرو بلآخر اعتراف کر لیا کہ پٹرول بحران کے پیچھے کچھ عناصر کے مالی مفادات تھے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اعتراف کرنے کے بجائے مالی مفادات حاصل کرنے والے تمام کرداروں کو قوم کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہینوں اور دنوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب سالوں کی بات کرنے لگے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top