جدید اسلحہ کے استعمال میں ماہرن لیگ والے سیاسی جماعت کے کارکن نہیں لگتے، ترجمان عوامی تحریک

قومی میڈیانے حکمران جماعت کے عہدیداروں کی فائرنگ کے واقعہ کو منظر عام پر لا کر قومی خدمت انجام دی
قومی ایکشن پلان کا دائرہ حکمران جماعت کے عہدیداروں اور دفاتر تک بڑھایا جاناچاہیے‎

لاہور (02 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی میڈیا نے گوجرانوالا میں حکمران جماعت کے عہدیداروں کی فائرنگ کے واقعہ کو منظر عام پر لا کر قومی خدمت انجام دی، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے عہدیدار جتنی مہارت اور اعتماد کے ساتھ جدید اسلحہ استعمال کرتے ہیں اس سے بالکل نہیں لگتا یہ کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ن لیگ کے عہدیدار سمبڑیال میں مسیحیوں کو زندہ جلانے اور جوزف کالونی کو آگ لگانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں یہ تربیت یافتہ لوگ ہیں لہذا قومی ایکشن پلان کا دائرہ ن لیگ کے عہدیداروں اور دفاتر تک بڑھایا جانا چاہیے۔ ترجمان نے ماڈل ٹاؤن دہشت گردی کے مرکزی ملزم رانا ثناء اللہ کے طنزیہ لب و لہجہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قائم ہونے والی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وی وی آئی پی کے ساتھ بھی بیٹھتے ہیں اور دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کی وکالت بھی کرتے ہیں۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top