بجلی، گیس کے بحران نے زندگی کا پہیہ جام کر دیا: عوامی تحریک پنجاب

وزیراعلیٰ صوبہ کے عوام کی ضرورتیں پوری نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں
مرکزی سیکرٹریٹ میں بشارت جسپال کی زیر صدارت اجلاس، فیاض وڑائچ، مشتاق نوناری، راجہ زاہد کی شرکت
ادارہ منہاج القرآن اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت

لاہور (3 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر بشارت جسپال کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں بجلی اور گیس کے بحران میں حکومت کی ناکامی اور عوامی مسائل میں اضافہ ہونے پر شدید ردعمل میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اپنی جگہ پر تاہم وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ کے عوام کی ضرورتیں پوری نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بجلی، گیس، پٹرول کے بحرانوں پر کسی بھی موقع پر وفاق سے احتجاج نہیں کیا گیا جو صوبہ کے عوام اور مینڈیٹ کی توہین ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 فروری کو پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے کسانوں کے مظاہرے میں عوامی تحریک شریک ہو گی۔ اجلاس میں فیاض وڑائچ، مشتاق نوناری، راجہ زاہد، حنیف سندھیلہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے خلاف انتقامی کارروائیوں، شورکوٹ میں کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ بشارت جسپال نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں، افراط زر کنٹرول ہوا مگر اس کے باوجود اشیائے خورد و نوش اور ٹرانسپورٹ کے کرائے سستے نہیں ہوئے جس کی وجہ حکومتی نااہلی اور بے حسی ہے۔ اجلاس میں سٹیلتھ کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر افواج پاکستان، انجینئرز کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا کہ فوج ایٹمی سائنسدان اور دفاعی انجینئر نگ سے وابستہ محب وطن قابل پاکستانی ہی قوم کی امید ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top