ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی: بشارت جسپال

سپیکر پنجاب اسمبلی اپنے ضلع کے اہلکاروں کو تنخواہیں دلوائیں، صدر عوامی تحریک پنجاب
وزیراعلیٰ کے پاس عوامی خدمت کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے فنڈز کیوں نہیں ہوتے؟

لاہور (4 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں، دوسروں کی جانیں بچانے والوں کی جانوں کو پنجاب حکومت نے تکلیف میں رکھا ہوا ہے۔ ضلع قصور سمیت تحصیل کی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں کو باقاعدگی سے تنخواہیں نہیں مل رہیں جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور قائمقام گورنر پنجاب اپنے ضلع کی تحصیل کے اہلکاروں کو تنخواہیں دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ورکرز، اساتذہ کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو سروس سٹرکچر اور مالی مسائل میں مبتلا رکھا گیا ہے۔ عوامی خدمت کے شعبے اور ان کے ملازمین پنجاب حکومت کی بدانتظامی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع قصور سمیت دیگر تمام اضلاع کے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو بلاتاخیر تنخواہیں اور بقایا جات ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top