ڈاکٹر طاہرالقادری علیل ہیں، ڈاکٹرز نے ہسپتال داخل ہونے کا مشور ہ دیا، قوم صحت یابی کیلئے دعا کرے۔ ترجمان سربراہ عوامی تحریک
لاہور (10 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری شدید علیل ہو گئے، وہ گذشتہ دو ہفتوں سے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ہیں انکی علالت بڑھ جانے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے تاہم سربراہ عوامی تحریک مدینہ منور میں ہوٹل میں ہی زیر علاج ہیں، سربراہ عوامی تحریک کے میڈیا ایڈوائزر نور اللہ صدیقی نے علالت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ پریشر اور نقاہت بڑھ جانے کے باعث وہ معمول کی سر گرمیاں اور ملاقاتیں جاری نہیں رکھ پا رہے، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، قوم سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرے۔ میڈیا ایڈوائزر کے مطابق قائد عوامی تحریک Ejection Fraction کے علاج کیلئے امریکہ گئے تھے، مسلسل علاج کے باعث انکی طبیعت سنبھل گئی تھی تاہم تفصیلی ٹیسٹ ہونا باقی تھے وہ اپنے سالانہ شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ حاضری کیلئے گئے تھے، وہ دو ہفتوں سے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔
تبصرہ