دربار غوثیہ مچھ بلوچستان کی بے حرمتی کے خلاف کل (جمعرات) احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

لاہور (10 فروری 2015) تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور بزم قادریہ کے زیراہتمام دربار غوثیہ مچھ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائی اور دربار شریف کی بے حرمتی کے خلاف مورخہ 12فروری(جمعرات) کو 3 بجے سہ پہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے میں عظمت صوفیاء کے پاسبان سینکڑوں افراد شرکت کر کے اولیائے کرام سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کریں گے۔ مزارات کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top