پاکستان عوامی تحریک کے تحت ضلع چکوال میں عوامی دادرسی سیل کا قیام

چکوال () پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں عوامی دادرسی سیل تحصیل چکوال کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس میں متفقہ طور پر طاہر ایڈووکیٹ اعوان کو صدر، توقیر اعوان کو جنرل سیکرٹری، غلام رضا اعوان کو سیکرٹری فنانس، حاجی محمد صفدر، حاجی عبدالغفور شیخ، ہارون حیدر، سید شاہد منظور کو ممبر منتخب کیا گیا۔ دادرسی سیل عدالتوں کے اندر غریب اور نادار لوگوں کو مفت قانونی سہولیات مہیا کرے گا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو بھی موجود تھی۔ اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ عوا می دادرسی سیل بے انصافی کے خلاف لوگوں کی قانونی مدد کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top