ایران انقلاب کی سالگرہ تقریب میں سیکرٹری جنرل PAT اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب اسلامی کی 36 ویں سالگرہ کے حوالے سے قومی دن کی تقریب سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی، پاکستان میں ایران کے نامزد سفیر آغا علی رضا حقیقیان اور کلچرل قونصلر سفارت ایران آغاز شہاب الدین دارائی کی طرف سے خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کی، جبکہ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اور انچارج ایران ڈیسک سہیل احمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے سفیر اسلامی جمہوریہ ایران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے قومی دن کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر وفد نے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے بھی ملاقات کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top