مانسہرہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں کارکنان نے ترانوں کے ذریعے اپنے قائد سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ وقار احمد صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر مظہر خیال نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ترانوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا، بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top