گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد

پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم انجینئر رفیق نجم تھے، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحتیابی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top