پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 22 فروری (اتوار) ملتان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری احتجاجی ریلی سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کریں گے‎

لاہور(21 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 22 فروری (اتوار) ملتان میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری احتجاجی ریلی سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کریں گے۔ احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ملتان ڈویژن کے قائدین کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ملتان کے تحت ہونیوالی احتجاجی ریلی میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچے شریک ہو کر شہدائے ماڈل ٹاؤن کو خراج تحسین پیش کریں گے اور حکومتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کریں گے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top