ہالینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام محفل علم وذکر اور عرس غوث پاک

منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ میں ہفتہ وار محفل علم و ذکر اور عُرس غوث پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت سفیر منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمدالقادری نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے کہا کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کتب میں درج ہے کہ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بار افسردہ لہجے میں فرمایا کہ ایک وقت میری امت پر آئے گا جب لوگ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے لیے ہچکچائیں گے اور برائی کی تمیز بھی ختم ہوکر رہ جائے گی۔ اس وقت بڑے بڑے نیکو کاروں اور پرہیزگاروں کی دعا بھی قبول نہیں ہوگی اور قوم پر شریر افراد بطور حکمران مسلط کر دئیے جائے گے، یہ اللہ کی طرف سے عذاب ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے بنیادی پانچ ارکان اسلام کے ستون ہیں۔ افسوس بلڈنگ موجود نہیں مگر امت مسلمہ ان پانچ ارکان کو اسلامی عمارت سمجھ چکی ہے۔ کیا وجہ ہے کہ ہم نمازیں پڑھ رہے ہیں لیکن برائی سے نہیں بچ رہے، زکوۃ دے رہے ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہو رہی، ہرسال لاکھوں مسلمان حج اور عمرے کر رہے ہیں لیکن اللہ کا تقویٰ نصیب نہیں ہورہا۔ عیدالاضحی پر قربانی بھی پیش کی جاتی ہے لیکن قوم کی مجموعی حالت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مشکلات کا شکار ہے۔ ان حالات کی بنیادی وجہ امربالمعروف و نہی المنکر کا فقدان ہے جس دن قوم نے اس ذمہ داری کا احساس کر لیا تو ان شاءاللہ حالات بدلنے شروع ہو جائیں گے اور کرپٹ اور شریر حکمرانوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

رپورٹ: امانت علی چوہان، دی ہیگ ہالینڈ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top