بہاولنگر: ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل میکلوڈ گنج بہاولنگر کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2015ء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروقار دعائیہ تقریب کا اہتمام بابا فرید ہوٹل میں کیا گیا جس میں ناظم منہاج القرآن بہاولنگر شاہد نواز، صدر منہاج القرآن منچن آباد شبیر احمد اور علامہ خان مختار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رفقاء اور دھرنے میں شریک کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی سے بھی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی دعائیں بھی کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top