فرانس: پاکستان عوامی تحریک پیرس ’’کرائی‘‘ میں ذیلی تنظیم کا قیام

مورخہ: 01 مارچ 2015ء

پیرس.......(اے کے راؤ)........ پاکستان عوامی تحریک فرانس کی ’’ کرائی‘‘ میں زیلی تنظیم کا قیام، ملک فتح شیر برہان صدر اور شیخ خالد محمود کوجنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر گذشتہ روز معروف شخصیت سید شبیر حسین شاہ کی زیر سرپرستی اورپاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر شیخ محبوب سلطان کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہو جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری نے کی۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نقاتی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اجلاس میں PAT کی زیلی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا، جس میں ملک فتح شیر برہان صدر اور جنرل سیکریٹری شیخ خالد محمود، عدنان افضل وڑائچ سینئر نائب صدر، ملک محمد اجمل برہان نائب صدر، ملک محمد ظفرجوئیہ نائب صدر، سید اظہر حسین شاہ نائب صدر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک ہارون شاکر برہان، جوائنٹ سیکرٹری حسن شیراز شاہ، چیف آرگنائزر علیم فضل مہدی، ڈپٹی آرگنائزر سید وقاص شاہ، فنانس سیکرٹری سید محمد عاصم شہزاد، جوائنٹ فنانس سید تہمور شاہ، سیکرٹری انفارمیشن محبوب سلطان، سیکرٹری کوآرڈینیٹر مہر محمد اعجاز ملک، سیکرٹری ممبر شپ سید جواد شاہ، سیکرٹری اجتماعات محمد رمضان، سیکرٹری سوشل میڈیا سید محمد اقبال اور معاونین میں ملک محمد اعجاز برہان، ملک ضیاءاللہ برہان، نورالحق، حاجی محمد رمضان، ملک محمد فاروق برہان نامزد جبکہ سید شبیر حسین شاہ سرپرست ہونگے۔

واضع ہوکہ پیرس کے شمال میں سینٹر پیرس سے 58 کلومیٹر کی دور ’’کرائی CREIL‘‘ جو پاکستانی کمیونٹی کی آبادی کے اس شہر میں لاکورنئو اور سارسل کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پزیر ہے۔ جن کا تعلق سرگودھا اور اس کے مضافات سے ہے ، اکثریت کا ذریعہ معاش اوپن مارکیٹ میں کھلے کپڑے کے کاروبار سے ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top