ظالم حکمرانوں کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہو گا: فیاض احمد وڑائچ

مورخہ: 03 مارچ 2015ء

بورے والا () پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری جنرل چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں لوٹوں اور لٹیروں کے گٹھ جوڑ اور بدترین ہارس ٹریڈنگ میں شامل نواز حکومت اب اقتدار کی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کے دوران سیاسی دہشت گردوں کا بھی خاتمہ ہو کررہے گا، ملک میں انقلاب کا راستہ ہموار ہو چکا ہے ظلم اور جبر کا نظام بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔ اتفاق فونڈری کی پیداوار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو بچانے کے لئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہتی لیکن بے گناہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور ظالم حکمرانوں کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی پر ظالم حکمرانوں اور اس فرسودہ نظام کے خلاف فائنل راؤنڈ شروع ہو جائیگا، قوم ان ظالموں کے خلاف اپنے حوصلے بلند رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القران اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری اکبر علی وڑائچ، سید خادم حسین شاہ، افضال طاہر بھٹی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top