منہاج یورپین کونسل کا دو روزہ تنظیمی اجلاس 7 مارچ تا 8 مارچ بارسلونا (سپین) میں منعقد ہوگا
اجلاس میں شرکت کے لیے یورپ بھر سے یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران، ملکی صدور اور سیکرٹری جنرل آج بارسلونا پہنچنا شروع ہونگے
منہاج یورپین کونسل کا اہم تنظیمی اجلاس 7 تا 8 مارچ 2015ء بارسلونا (سپین ) میں منعقد ہوگا جس میں یورپ بھر سے منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران اور MQI کی ملکی تنظیمات کے صدور و ناظمین شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران یورپ بھر سے جمعرات اور جمعہ کو بارسلونا (سپین) پہنچیں گے اور ہفتہ کے روز اجلاس کے ابتدائی سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں منہاج القرآن یورپین کونسل میں شامل 13 ممالک کی ملکی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال کے لیے دینی و مذہبی اور علمی و تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ویلفیئر Welfare اور پیس اینڈ انٹی گریشن Peace and Integration کے شعبہ جات کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپ بھر کے مراکز میں نئے تعلیمی نصاب کے باقاعدہ نفاذ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں MEC کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (ناروے)، سیکرٹری جنرل بلال اوپل (ڈنمارک)، سینئر نائب صدر چوہدری اقبال وڑائچ (اٹلی)، نائب صدر برائے PAT امور حاجی محمد اسلم (فرانس)، نائب صدر محمد ظل حسن (سپین)، جوائنٹ سیکرٹری قاضی محمد ہارون (فرانس)، صدر ویلفیئر فاؤنڈیشن علامہ اقبال اعظم منہاجین (فرانس)، سیکرٹری جنرل ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی ارشد جاوید (اٹلی)، سیکرٹری میڈیا مرزا محمد افضال (اٹلی )، صدر یوتھ لیگ چن نصیب (ہالینڈ)، سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ محمد عمر مرزا (ہالینڈ) اور سمیت دیگر عہدیداران اور ملکی تنظیمات کے صدر اور سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ