ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک عمرریاض عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 05 مارچ 2015ء

ڈاکٹر طاہرالقادری کا عمرریاض عباسی کو فون، والدہ کی وفات پر اظہار افسوس‎
صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، خرم نواز گنڈا پور و دیگر کادکھ اور غم کا اظہار
پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے زیر اہتمام گوشہ درود میں مرحومہ کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد

لاہور‎ ( ) 05مارچ 2015ء پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک عمرریاض عباسی کی والدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمر ریاض عباسی کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کی اور کہا کہ مرحومہ نیک، متقی اور پرہیز گار خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمر ریاض عباسی کو غم کی اس گھڑی میں صبر کی تلقین کی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی، محمد نور اللہ، عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، بشارت جپسال و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صوبائی و ضلعی قائدین نے عمر یاض عباسی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ مرحومہ کوانکے آبائی گاؤں سہر بگلہ مری میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، قاضی شفیق، ابرار رضا و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ عمر ریاض عباسی کی والدہ کی رحلت پر دلی دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی شفاعت نصیب فرمائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا ایڈوائزر محمد نور اللہ نے کہا ہے کہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے آج مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں قائم گوشہ درورمیں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top