ڈاکٹر طاہرالقادری ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں کوئی طاقت ور کسی بے گناہ اور کمزور کا خون نہ بہا سکے۔ اشتیاق میر ایڈووکیٹ

مورخہ: 05 مارچ 2015ء

منزل کے حصول تک اپنے قائد کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

اسلام آباد (05 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک فیڈرل ایریا اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایسا پاکستان چاہتے ہیں، جہاں کوئی طاقتور کسی کمزور اور بے گناہ کاخون نہ بہا سکے، جہاں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی ظلم و بربریت نہ ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن فیڈرل ایریا اسلام آباد کے مشترکہ مشاورتی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری، رضوان مغل، ناظم تحریک راجہ منیراعجاز، صدر ویمن لیگ مسرت سلطانہ، علامہ ڈاکٹر شیر سیالوی، راجہ تاثیر، راشد ظہیر کیانی، حاجی امین، مرزاخورشید، محمد اورنگزیب، قاری شمشاد، شیخ اقبال، خالد عباسی، راجہ ذوالفقار، ڈاکٹر وقار، سردار پھل نصیب، سید عالم باچہ و دیگرعہدیداران و کارکنان موجود تھے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کی تنظیمات کو منظم کرنے اور ممبر سازی مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے غریبوں کے حقوق سرمایہ داروں سے چھین کر واپس دلانے کے لئے23 دسمبر 2012 سے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا، اس جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن نہ تھکے ہی، نہ جھکے ہیں اور نہ ہی بکے ہیں، منزل کے حصول تک اپنے قائد کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top