ہندوؤں کے مذہبی اور ثقافتی تہوار ’’ہولی‘‘ کی تقریب سہیل احمد رضا کی وفد کے ہمراہ شرکت

مورخہ: 06 مارچ 2015ء

لاہور ( 06 مارچ 2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے شری کرشنا مندر میں ہندوؤں کے مذہبی اور ثقافتی تہوار ’’ہولی‘‘ کی تقریب میں ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا جو کہ متروکہ وقف املاک بورڈکے ممبر بھی ہیں نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دنیا بھر کی ہندو برادری کو پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے انکے مذہبی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہولی‘‘ بر صغیر کی ثقافت اور موسم بہار کی آمد کا تہوار ہے جو قدرتی رنگوں سے مزئین ہوتا ہے۔ اس خوشی کے تہوار پر ہم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔ پاکستان وہ عظیم دھرتی ہے جہاں صوفیاء کرام نے محبت، اخوت اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی کے ذریعے اسلام کی ترویج واشاعت کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج سینکڑوں سال گزر جانے کے بعد بھی ان کی درگاہوں پر تمام مذاہب کے لوگ رنگ و نسل، ذات پات کی تفریق سے بالاتر ہو کر حاضری دیتے ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن و محبت او مذہبی رواداری کا گہوارہ بنائے تا کہ اس سر زمین سے انتہا پسندی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top