پیرس: پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر چوہدری ظفر اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 05 مارچ 2015ء

پیرس ( اے کے راؤ ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر چوہدری ظفر اقبال آف ککرالی کی والدہ پاکستان میں 5 مارچ صبح سات بجے انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ککرالی کے مقامی قبرسان میں سپردے خاک کر دیا گیا۔ چوہدری ظفر اقبال پاکستان میں ہی ہیں اور ان سے 00923086502365 پر تعزیت کی جاسکتی ہے۔

دریں اثنا قائم مقام صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری، نائب صدر سہیل بٹ، ناظم مالیات شبیرالبدر، ڈپٹی سیکرٹری قاری طاہر عباس، صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدیق، صدر مجلس شوریٰ ملک شبیر احمد، سینئر نائب صدر عامر جواد بٹ اور میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد نے مرحومہ کی وفات پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top