جہلم: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا تنظیمی اجلاس

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کوآرڈینیٹر ضلع جہلم نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کی دھرنے کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل جہلم کی تنظیم نو کی گئی، جس کے مطابق عبد الصمد (صدر)، مسعود مظفر (جنرل سیکرٹری)، نوید بن ارشد (سیکرٹری فنانس)، نعمان یوسف( سیکرٹری انفارمیشن)، حبیب الرحمن ( سیکرٹری ممبر شپ) اور خرم شبیر منہاس (تحصیل کوآرڈینیٹر ) منتخب ہوئے۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top