ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، چوہدری طارق مہدی گجر

مورخہ: 11 مارچ 2015ء

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بارسلونا (سپین) آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک سپین کے نائب صدر چوہدری طارق مہدی گجر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپین میں PAT کے باقاعدہ قیام کے بعد پہلی دفعہ مرکزی صدر کی آمد ہمارے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پاکستان عوامی تحریک سپین کی نومنتخب ایگزیکٹو کی خصوصی دعوت پر بارسلونا (سپین) آرہے ہیں، 14مارچ 2015ء بروز ہفتہ کی سہ پہر 4:30 بجے کاسا دیل مار CasaDelMar میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے اور خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیں گے۔ کانفرنس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بارسلونا سپین کی پاکستانی اور مقامی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ بارسلونا میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایگزیکٹو ممبران کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں پیرس روانہ ہو جائیں گے۔

رپورٹ : محمد یوسف چوہدری (سیکرٹری میڈیا، پاکستان عوامی تحریک سپین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top