PAT سپین کا وفد محمد اقبال چوہدری کی قیادت میں PAT فرانس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا

مورخہ: 11 مارچ 2015ء

چوہدری طارق مہدی گجر اور نوید احمد اندلسی بھی وفد میں شامل ہونگے

پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم کی خصوصی دعوت پر پاکستان عوامی تحریک سپین کا اعلیٰ سطحی وفد محمد اقبال چوہدری کی قیادت میں 15مارچ بروز اتوار PAT فرانس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پیرس جائے گا۔ وفد میں PAT سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے ہمراہ نائب صدر چوہدری طارق مہدی گجر اور نوید احمد اندلسی بھی شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ 15مارچ بروز اتوار شام 5 بجے پیرس (فرانس) میں پاکستان عوامی تحریک کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top